عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم نہ 47 میں ہیں، نہ 45 میں ہیں اس لیے ہم خاموش ہیں۔
یہ بات عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جج ملک اعجاز آصف نے کہا ہے کہ ان کے خلاف ریفرنس آ گیا ہے اس لیے وہ سماعت نہیں کریں گے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ میری زندگی میں پہلی بار ایک سِٹنگ جج کے خلاف ریفرنس آیا ہے، ریفرنس پنجاب حکومت کی طرف سے آیا ہے کہ یہ جج کیس نہیں سن سکتے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیرِ داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیض حمید فیض آباد دھرنے میں ملوث نہیں تھے، جو ملوث تھے انہیں پکڑیں۔