• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشیر خزانہ کے پی کا سعودی سرمایہ کاروں کے دورے پر ردعمل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے سعودی سرمایہ کاروں کے دورے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو پاکستان انویسٹمنٹ ڈے دنیا کے فنانشل حب میں کرنا چاہیے۔

ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لیے روڈ شوز کا انعقاد کرنا چاہیے، دنیا کی بڑی اسٹاک مارکیٹ میں پبلک لمیٹڈ کمپنیز کے جی ڈی آر کرنے چاہئیں۔

مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ مثال پاکستان کا بانڈ ہے جس کی قدر 100 فیصد چند ماہ میں بڑھی، عالمی نجی اداروں نے سرمایہ کاری کی، ایسے اقدامات سے ملک ترقی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جی ٹو جی سرمایہ کاری طویل اور بہت رعایت دینی پڑتی ہے، نجکاری پر بھی توجہ دیں، ماضی قریب میں بھارت کی نجی کمپنیز نے سب کیا ہے۔

مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ وفاق کے علاوہ صوبوں کو اب سرمایہ کاری لانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید