• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی گلوکار راہول ویدیا بھی دبئی کی طوفانی بارش میں پھنس گئے

بھارتی گلوکار راہول ویدیا ـــ فائل فوٹو
بھارتی گلوکار راہول ویدیا ـــ فائل فوٹو

بھارتی گلوکار راہول ویدیا بھی دبئی میں ہونے والی طوفانی بارش اور سیلاب میں پھنس گئے۔

راہول ویدیا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر دبئی سے اپنی کچھ ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

گلوکار کی جانب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں انہیں پانی میں ڈوبی ہوئی سڑک پر پھنسے ہوئے اور ہاتھ میں جوتے لیے سڑک پار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام 

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوریز میں بتایا کہ بارش نے دبئی میں ہر طرف تباہی مچا دی ہے اور نظامِ زندگی بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔

راہول ویدیا نے اپنی ایک انسٹا اسٹوری میں دبئی ایئرپورٹ سے فلائٹس کے شیڈول کا اسکرین شاٹ شیئر  کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں سے تقریباً 95 فیصد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں اور مجھے ہر حال میں کولکتہ پہنچنا ہے کیونکہ وہاں میرا شو ہے۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی گلوکار راہول ویدیا آج صبح دبئی ایئر پورٹ سے بحفاظت کولکتہ پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا جس کے بعد سیلابی صورتحال سے نظامِ زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید