• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی حملوں میں ابتک 33 ہزار 899 فلسطینی شہید

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 56 فلسطینی شہید اور 89 زخمی ہو گئے۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ پٹی میں گزشتہ برس 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں 33 ہزار 899 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 76 ہزار 664 تک پہنچ گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کے حملوں سے سیکڑوں عمارتیں، کیمپس اور اسپتال بھی تباہ ہوچکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید