• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کی کلیر پولوساک پہلی بار پاکستان میں آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گی

کلیر پولو ساک انٹرنیشنل مینز میچوں میں بھی امپائرنگ کرچکی ہیں۔
کلیر پولو ساک انٹرنیشنل مینز میچوں میں بھی امپائرنگ کرچکی ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) امپائر پینل میں شامل آسٹریلیا کی کلیر پولوساک نے نیشنل اسٹیڈیم میں مصروف دن گزارا، وہ پہلی بار پاکستان میں کسی انٹرنیشنل سیریز میں آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گی۔ کلیر پولو ساک انٹرنیشنل مینز میچوں میں بھی امپائرنگ کرچکی ہیں۔

آسٹریلیا کی کلیر پولوساک کل سے کراچی میں شروع ہونے والی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز میں آن فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گی۔

انہوں نے آج نیشنل اسٹیڈیم میں دیگر امپائرز اور ریفریز کے ہمراہ مصروف دن گزارا، گراونڈ کا جائزہ لیا اور مکمل بریفنگ لی۔

کلیر پولوساک نے دیگر امپائرز اور ریفریز کے ساتھ مصروف دن گزارا۔
کلیر پولوساک نے دیگر امپائرز اور ریفریز کے ساتھ مصروف دن گزارا۔

ون ڈے سیریز میں سابق ٹیسٹ بیٹر، پی سی بی اور آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفری علی نقوی پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ پی سی بی اور آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفری میں شامل محمد جاوید ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی قیادت کریں گے۔ 

کلیر پولوساک کے ساتھ عبدالمقیت، عمران جاوید اور ناصر حسین جو پی سی بی ایلیٹ پینل آف امپائرز کا حصہ ہیں ون ڈے سیریز کے دوران آن فیلڈ امپائرز کے طور پر کام کریں گے۔ 

پی سی بی ویمنز پینل آف امپائرز میں شامل سلیمہ امتیاز اور حمیرا فرح ون ڈے سیریز کے لیے ریزرو امپائرز ہوں گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید