• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنیوالوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ

راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے)پنجاب میں روٹی مقرر نرخ سے زائد پر فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کا فیصلہ کر لیا گیا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نانبائیوں کو مذاکرات میں الٹی میٹم دے دیا گیا۔روٹی کی نئی قیمت پر عملدرآمد کیلئے سپیشل انشٹیو کمیٹی راولپنڈی اور ضلعی انتظامیہ نے چیکنگ شروع کردی ۔ اب تک خلاف ورزی پر 27 نانبائی دکانیں سیل، 9 ایف آئی آر درج اور 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ بدھ کو چیئر مین کمیٹی رکن صوبائی اسمبلی بلال یامین ستی،چوہدری نعیم اعجاز،ضیا اللہ شاہ،اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر نے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی ۔ بلال یامین نے کہاکہ حکومت پنجاب نے 5600 روپے من آٹے کی قیمت ایک ہزار روپے فی من کمی کردی ہے، آٹے کی موجودہ قیمت 4600 روپے فی من مقرر ہے۔حکومت نے اڑھائی من آٹے کی بوری 2500روپے کم کرنے کے بعد روٹی 16 روپے اور نان 20 روپے مقرر کی ہے۔
اسلام آباد سے مزید