• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد سمیت کشمیر خیبرپختونخوا میں بارش ، آج مزید امکان

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )راولپنڈی اسلام آباد سمیت کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا اوربالائی /وسطی پنجاب میں پیر کے روز بھی آندھی / جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔اس دوران خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد ، مری ، گلیات اور خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب ،گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
اسلام آباد سے مزید