• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمنی طالب علم رقم چھیننے والوں کا تعاقب کرتے ہوئے گاڑی سے ٹکرا کر زخمی

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)اسلامی یونیورسٹی کا یمنی طالب علم مصطفیٰ حسن 18سو ڈالرز چھین کر فرار ہونیوالوں کا تعاقب کرتے ہوئے گاڑی سے ٹکرا کر زخمی ہو گیا ۔ کوہسار پولیس کے مطابق مصطفیٰ حسن بنک سے رقم نکلوا کر نکلا تو شہید ملت میٹروسٹیشن کے قریب کار سواروں نے اس سے رقم چھین لی ۔ ادھر اسی تھانے کے علاقے میں سکیورٹی کمپنی کا گارڈرفیع اللہ اپنے ہی پسٹل کی گولی کی زد میں آکر زخمی ہو گیا ۔
اسلام آباد سے مزید