• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن کرکٹ میں سری لنکا نے نئی تاریخ رقم کردی

بشکریہ سوشل میڈیا
بشکریہ سوشل میڈیا

سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیم ون ڈے میں 300 سے زائد کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

جنوبی افریقا ویمن کیخلاف میچ میں سری لنکا نے 302 رنز کا ہدف 33 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔

سری لنکا ویمن نے 301 کے جواب میں چار وکٹ پر 305 رنز بنائے، یہ ویمن ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑا رنز کا تعاقب ہے۔

سری لنکن کپتان چمری اتاپتو 195 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں، چمری اتاپتو کا اسکور ویمن ون ڈے میں دوسری اننگز کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید