اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت ہائی کورٹ کے ججز کے خط کی روشنی میں شفاف تحقیقات کرائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ شفاف تحقیقات کے بعد عدلیہ کو نیچا دکھانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
بار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل سے متعلق ہو تو عدالت کونسل کو جائزے کے لیے سفارشات بھیجے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے درخواست میں کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججزنے خط میں سنگین نوعیت کے واقعات بیان کیے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ آزاد عدلیہ آئین کی بنیاد اور فراہمیٔ انصاف کا واحد ذریعہ ہے، عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتا کسی صورت قبول نہیں ہو گا۔