ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تو اس کا ویسا ہی جواب ملے گا۔
ایرانی کمانڈر نے مزید کہا کہ اسرائیلی جوہری تنصیبات کی نشاندہی ہو چکی، تمام اہداف کی اہم معلومات ہے۔ ہماری انگلیاں طاقتور میزائلوں کو فائر کرنے کے لیے تیار ہیں۔
حسین سلامی کے مطابق اسرائیل کی طرف سے ممکنہ حملے کے جواب میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے تیار ہیں۔
ایرانی کمانڈر نے کہا صہیونی حکومت نے جوہری تنصیبات پر حملوں کی دھمکی کو ہتھیار بنایا تو جوہری بم نہ بنانے کی اپنی پالیسی پر نظرثانی کریں گے۔