امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ واشنگٹن سے عرب میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کی 16 شخصیات اور 2 کمپنیوں پر پابندیاں لگائی ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیوں میں شامل کمپنیوں نے اسرائیل پر حملے میں استعمال ہونے والے ڈرونز کے انجن بنائے تھے۔
دوسری جانب برطانیہ نے 7 ایرانی شخصیات اور 6 کمپنیوں پر پابندیاں لگائی ہیں۔
برطانوی حکومت کے مطابق پابندیوں میں شامل افراد اور کمپنیوں کا تعلق ایرانی میزائل اور ڈرون بنانے والی صنعتوں سے ہے۔