ایران نے آبنائے ہرمز سے قبضے میں لیے گئے اسرائیلی جہاز پر موجود عملے میں شامل ایک بھارتی خاتون کو رہا کر دیا۔
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق جہاز پر موجود باقی 16 بھارتی شہریوں کی رہائی کے لیے بات چیت جاری ہے۔
بھارتی شہری خیریت سے اور اپنے گھر والوں سے رابطے میں ہیں، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے رواں ہفتے بھارتی عملے کی رہائی کیلیے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر سے بات کی تھی۔
ایرانی بحریہ نے 13 اپریل کو آبنائے ہرمز میں یو اے ای سے بھارت جانے والے اسرائیلی مال بردار جہاز پر قبضہ کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عملے میں 17 بھارتی، 2 پاکستانی، 4 فلپائنی، 1 روسی اور 1 ایسٹونیا کا شہری شامل تھا۔