• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ: اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ درخواست درست جگہ دائر کیا کریں، یہاں درخواست بنتی ہی نہیں تھی، پھر بھی یہاں چلے آئے، بعد میں باتیں ہوتی ہیں کہ چیف جسٹس، بانی پی ٹی آئی کو ریلیف دے رہے ہیں۔

اس سے پہلے وفاقی وزارت داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ اڈیالہ جیل پر دہشت گردوں کے حملے کی اطلاعات ہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ خطرات کے پیش نظر وفاق نے صوبائی حکومت کو انتظامات کرنے کا کہہ دیا ہے۔

چیف جسٹس نے سرکاری وکیل سے کہا کہ جو آپ کے پنجرے میں ہے وہ تو کہیں بھاگ بھی نہیں سکتا، اس کی حفاظت آپ کی ذمہ داری ہے، ہماری ایجنسیاں بہت اچھی ہیں، ان کو سب پتا ہوتا ہے کہ کون آرہا ہے، کہاں سے آرہا ہے اور کب حملہ کر رہا ہے، سرحد پار سے دھمکیوں کو سنجیدہ لیا جائے۔ 

قومی خبریں سے مزید