• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے حوالے سے سرکلر جاری

فنانس ڈویژن کی جانب سے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کے خواہش مند سرکاری ملازمین کے لیے سرکلر جاری کردیا گیا۔

وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو نیا سرکلر ارسال کیا ہے۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 25 سال مدت ملازمت کے بعد پینشن لینا ہر ملازم کا حق ہے۔

ریٹائرمنٹ لینے والے ملازمین تین ماہ قبل درخواست دینے کے پابند ہوں گے، درخواست میں ریٹائرمنٹ کی تاریخ کی بھی نشاندہی کی جائے گی۔

فنانس ڈویژن کا کہنا ہے کہ تین ماہ قبل جمع کرائی جانے والی درخواست حتمی ہوگی، درخواست میں کوئی ترمیم یا واپس نہیں لی جا سکے گی۔

سرکاری ملازمین کو تین ماہ قبل نوٹس یقینی بنانا چاہیے، ملازمین سروس کی مطلوبہ مدت کی تکمیل کو یقینی بھی بنائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید