• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبر کرائم کے ڈائریکٹر کے خلاف 2 افسران کی درخواستیں اعلیٰ حکام کو ارسال

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے سائبر کرائم کے ایک انسپیکٹر اور ایک ڈپٹی ڈائریکٹر نے اپنے ہی سرکل کے اعلی افسر کے خلاف سنگین الزامات کی درخواستیں مختلف اعلی حکام کو دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ ارسال کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سائبر کرائم سرکل کراچی میں تعینات انسپیکٹر عامر اسماعیل میمن اور حیدراباد کے قائم مقام سرکل انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر فصیح الرحمن حارث نے ڈائریکٹر آپریشن ساؤتھ سائبر کرائم ونگ ڈاکٹر محمد فاروق کے خلاف مبینہ سنگین مالی بد عنوانیوں، مبینہ کرپشن میں ملوث ہونے اور ہتک امیز برتاؤ کی تحریر درخواستیں وفاقی وزیر داخلہ، ڈائریکٹر جنرل ایف ائی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے دفاتر میں ارسال کی ہیں۔ انسپیکٹر کی چھ صفحات پر مشتمل تحریری درخواست میں ڈائریکٹر کی ماضی میں کارپوریٹ کرائم سرکل میں تعیناتی کے دوران 9 انکوائریوں اور 10مقدمات جن میں مبینہ طور پر کرپشن ہوئی ان کی پیرا وائز تفصیلات تحریر کی گئی ہیں جن میں بطور سربراہ کارپوریٹ کرائم سرکل ان کے خلاف تین رکنی کمیٹی کی رپورٹ بھی منسلک ہے۔

ملک بھر سے سے مزید