• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کی خاتون کی ’ناقابل تصور نقصان‘ نامی تصویر 2024 کی عالمی اخباری تصویر قرار

کراچی(نیوز ڈیسک)اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والی 5 سالہ بھانجی سیلی کی میت کو سینے سے لگائے ہوئے ایک فلسطینی خاتون کی تصویر کو سال کی عالمی اخباری تصویر قرار دیا گیا ہے۔

 برطانوی خبررساں ایجنسی کے فوٹوگرافر محمد سالم نے 36 سالہ فلسطینی خاتون انس ابو معمر کی تصویر 17 اکتوبر کو جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے الناصراسپتال کے مردہ خانے میں لی تھی۔ 

ایمسٹرڈیم میں واقع ورلڈ پریس فوٹو فاؤنڈیشن کی جیوری نے کہا کہ یہ تصویر خیال اور احترام کے ساتھ بنائی گئی ہے، جس میں ایک ہی وقت میں ناقابل تصور نقصان کی ایک استعاراتی اور لفظی جھلک پیش کی گئی ہے۔ 

2003 سے اس خبر رساں ایجنسی کے لیے کام کرنے والے 39 سالہ فلسطینی محمد سالم نے نومبر میں کہا تھا کہ میں نے محسوس کیا کہ یہ تصویر غزہ کی پٹی میں جو ہو رہا ہے اس کے وسیع تر احساس کا خلاصہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ پریشان تھے، ایک جگہ سے دوسری جگہ بھاگ رہے تھے۔

اہم خبریں سے مزید