• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری پر تنقید سے بیرسٹر گوہر اپنا قد بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، شرجیل میمن


وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری پر تنقید کرکے بیرسٹر گوہر اپنا قد بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کی آصف زرداری پر تنقید مضحکہ خیز بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر کے بعد آصف زرداری وفاق کو مضبوط کرنے کی علامت کے طور پر سامنے آئے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ آصف زرداری جمہوریت کی حوصلہ افزائی اور غیر جمہوریوں کے حوصلہ شکنی کا استعارہ ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر صدر زرداری پر تنقید کرکے اپنا قد بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید