• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موقع پر پہنچے تو دہشتگرد نے ہم پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں مارا گیا، پولیس اہلکار

کراچی (نیوز ایجنسی ) لانڈھی میں غیر ملکیوں پر خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ موقع پرپہنچے تو دہشت گرد نے ہم پرفائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ میں دہشت گردکوگولی مارکر ہلاک کیا گیا۔ دوسری جانب خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئی ، جس میں بتایا گیا ہے موٹرسائیکل کا مالک سلمان مسیح بزرٹہ لائن کا رہائشی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں حملے کے دوران دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اٹک پمپ پرہماری پوزیشن تھی، دھماکے کی آواز آئی ، دھماکے کے کچھ سیکنڈ ز بعد فائرنگ کی بھی آوازیں آئیں۔غیر ملکیوں کی سکیورٹی پر مامور سیکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ گاڑی آہستہ ہوتے ہی حملہ آورنے خود کو دھماکے سے اڑادیا جبکہ دوسرے دہشت گرد نے گاڑی کوٹارگٹ کیاجس کوناکام بنادیا، فائرنگ کی وجہ سے گارڈ زخمی ہوگیا۔دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے کالے رنگ کی 70سی سی موٹرسائیکل استعمال کی ، موٹرسائیکل سلمان مسیح کے نام اور پتہ کا لاپل کر سچن کالونی بزرٹا لائن ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل کا ماڈل 2012 ہے تاہم تفتیشی حکام کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہے۔

ملک بھر سے سے مزید