• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں صحافیوں کو اپنا کام کرنے میں چیلنجز کا سامنا ہے‘ صدر زرداری

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی، نیوز رپورٹر) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے آزادی صحافت کے عالمی دن 3 مئی 2024، کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادی صحافت کا عالمی دن اس بات کی یاد دہانی بھی کراتا ہے کہ دنیا بھر میں صحافیوں کو اپنا کام کرنے میں چیلنجز کا سامنا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اس سال آزادی صحافت کے عالمی دن کا عنوان ’’سیارے کے لئے ایک پریس:ماحولیاتی بحران کا سامنا کرتی صحافت‘‘ موسمیاتی تبدیلیوں اور اس کے انسانی زندگی اور ماحول پر اثرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور لوگوں کو تعلیم دینے میں آزاد صحافت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ ہمیں صحافیوں کو ڈر، خوف یا ہراسیت سے پاک ماحول فراہم کرنیکی ضرورت ہے تاکہ وہ آزادانہ طور پر اپنی رائے کا اظہار کر سکیں۔ صدر نے کہا کہ پاکستان کا آئین آزادی صحافت کی ضمانت دیتا ہے۔ تاہم یہ میڈیا کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ صحافتی اخلاقیات کی پابندی کرے اور قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ اور درست رپورٹنگ کرے۔
ملک بھر سے سے مزید