لاہور(نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے میں سرکاری مشینری روٹی کی قیمت میں کمی پر عملدرآمد کیلئے متحرک ہے ، گزشتہ پانچ روز میں روٹی کی زائد نرخوں پرفروخت کے الزام میں 817افراد کو گرفتار کیا گیا ، 347مقدمات درج اور ایک کروڑ 17لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے ہیں۔