• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

21 تاریخ کو الیکشن نہیں ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے، زین قریشی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی نے کہا ہے کہ 21 تاریخ کو الیکشن نہیں ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زین قریشی نے کہا کہ جیسے 8 فروری کو عوام نے ووٹ دیا ایسے ہی21 اپریل کو ووٹ دینا ہو گا۔

زین قریشی کا کہنا ہے کہ عوام نے 8 فروری کو ہمیں ووٹ دیا اور ہمارا ووٹ چوری کیا گیا، فارم 45 اور فارم 47 کو تبدیل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو اپنا ووٹ کاسٹ بھی کرنا ہے اور ووٹ کی حفاظت بھی کرنی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ 21 اپریل کو آنے والا رزلٹ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید