• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ کامران اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ میں دلچسپ نوک جھوک


گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کے درمیان دلچسپ نوک جھوک سامنے آئی ہے۔

مزار قائداعظم محمد علی جناحؒ پر حاضری کے بعد گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

مراد علی شاہ نے گفتگو کی اور کہا کہ انہوں نے وفاق سے کم رقم کے اجرا اور مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہ بلانے کی شکایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گورنر صاحب عادت سے مجبور ہیں حالانکہ صرف کراچی کے نہیں پورے سندھ کے گورنر ہیں۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ کراچی ان کا شہر ہے، انہوں نے کراچی اور باقی سندھ میں کوئی فرق نہیں رکھا ہے۔

اس پر کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگلی بار وزیراعظم سے پیسے مانگیں تو کراچی کی سڑکوں کےلیے بھی مانگ لیں تاکہ سڑکیں بن جائیں۔

قومی خبریں سے مزید