• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گفتگو اور ڈائیلاگ کے بغیر سیاست کا کوئی وجود نہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ گفتگو اور ڈائیلاگ کے بغیر سیاست کا کوئی وجود نہیں۔

لاہور سے جاری ویڈیو بیان میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اسمبلی کی طاقت عوام کی طاقت ہے، انہوں نے پارلیمنٹ کو بااختیار بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹینڈنگ کمیٹیوں نے بہترین کارکردگی دکھائی، اپوزیشن کو پہلے دن سے ان کا حق دیا۔

ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ گفتگو اور ڈائیلاگ کے بغیر سیاست کا کوئی وجود نہیں، احتجاج کو تشدد میں تبدیل نہ کریں، پُرامن طریقے سے مسائل حل کریں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کو راستہ دینا اور اپوزیشن کو بولنے کا موقع دینا ہماری ترجیح ہے، قواعد و ضوابط میں ترمیم ایک بڑا کام تھا، جو الحمدللّٰہ متفقہ طور پر منظور ہوا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ 8 ماہ میں 12 اہم قوانین پاس کیے گئے، جن کے معاشرے پر دیرپا اثرات ہوں گے۔ ذاتی رائے کے باوجود اکثریتی قوانین کو منظور کیا، عوام کی فلاح ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرائم اور کرپشن کسی کا سیاسی حق نہیں ہو سکتے، احتجاج کو تشدد میں تبدیل نہ کریں، پُرامن طریقے سے مسائل حل کریں۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ہماری سیاست الفاظ اور بات چیت کی اہمیت پر مبنی ہے، بات چیت ضروری ہے۔

قومی خبریں سے مزید