• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم میں ادویات کی قلت سے 100 بچوں کی اموات کی خبر من گھڑت ہے، بیرسٹر سیف

 
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کرم میں ادویات کی قلت سے 100 بچوں کی اموات کی خبر من گھڑت ہے۔ 

پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ تمام ضروری ادویات روزانہ کی بنیاد پر کرم پہنچائی جا رہی ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ چند شرپسند عناصر عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ 

بیرسٹر سیف نے کہا کہ کے پی حکومت عوام کے تحفظ اور دائمی امن کے قیام کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ 

انکا مزید کہنا تھا کہ عوام سے اپیل ہے کہ ایسی من گھڑت اور بےبنیاد خبروں پر یقین نہ کریں۔ 

بیرسٹر سیف نے کہا کہ کرم میں تمام بنیادی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید