عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی ) کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکمران کراچی میں پانی اور لاہور میں صاف ہوا نہیں دے سکتے۔
مزار قائداعظم پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومتیں ناکام ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج ہم نے مزار قائد پر حاضری دی، قائد اعظم سے معافی مانگنے آئے ہیں، حکمران کراچی میں پانی اور لاہور میں صاف ہوا نہیں دے سکتے۔
سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکمران روزگار نہیں دے سکتے، بچوں کو تعلیم نہیں دے سکتے اور کفالت نہیں کرسکتے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اربوں روپے زرعی اراضی رکھنے والے ٹیکس فری ہیں، مہنگائی کی رفتار میں کمی ہوئی ہے مہنگائی میں نہیں۔
مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ 18ویں ترمیم کے تحت اضلاع اور ڈویژن کو طاقت دی جائے، ہر پاکستانی 50 ہزار روپے سالانہ صوبائی حکومت کو دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دنیا میں مہنگے ترین ٹیکس نافذ ہیں، یہاں دنیا میں مہنگی ترین بجلی اور گیس دیتے ہیں۔