وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں چینی زبان و ادب کی ترویج کیلئے سرکاری و نجی سطح پر ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔
چینی زبان کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چینی زبان ہزاروں سال پرانی چینی ثقافت کی ترجمان زبان ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں میں چین نے اپنی معاشی ترقی سے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا ہے، چینی ثقافت اور چینی زبان دنیا بھر میں تیزی کے ساتھ مقبول ہورہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں چینی زبان دنیا بھر میں رابطے کی بڑی زبان بن چکی، اقوام متحدہ بھی چینی زبان کو رابطے کی آفیشل زبانوں میں شامل کرچکا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ سی پیک کے باعث پاک چین معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پارہے ہیں، پاکستان میں چینی زبان سیکھنے والوں کی تعداد تیزی سےبڑھ رہی ہے۔