• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ پھر جھوٹے ثابت ہوگئے، طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوگئے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ طبی رپورٹس آنے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ایک بار پھر جھوٹے ثابت ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہو، بانی یا عارضی چیئرمین یا کارکن، جھوٹ ان کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ نجی اسپتال سے سرکاری خرچ پر ہونے والے طبی معائنے کی رپورٹ نے ان کی کہانی کو جھوٹ ثابت کردیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان بہت بڑے سیاستدان ہیں، ہمیں معاملات پر بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔

طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ سینئر سیاست دانوں کو تحریکوں کے بجائے بیٹھ کر معاملات کا حل نکالنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ معاملات تحاریک سے حل نہیں ہوتے، مولانا ہمارے ساتھ بیٹھ کر چلیں جیسے ماضی میں رہے ہیں۔

ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی پارٹی قائد نواز شریف کے بہت قریبی ہیں، انہوں نے جو بھی کہا ٹھیک کہا۔

اس سے قبل وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ تین ہفتوں سے زہر کا واویلا مچایا ہوا تھا، بشریٰ بی بی نے بلڈ ٹیسٹ کےلیےخون کے نمونے دینا ہی مناسب نہیں سمجھا، یہ تھا وہ زہر جس کے لیے 3 روز سے خیبر پختونخواہ حکومت سولی پرلٹکی ہوئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید