بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے چیک اپ کی میڈیکل رپورٹس جیو نیوز کو موصول ہوگئیں۔
میڈیکل رپورٹ میں ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کی صحت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ سابق خاتون اول کو صحت سے متعلق کوئی قابل ذکر مسئلہ نہیں ہے۔
میڈیکل رپورٹ میں بشریٰ بی بی کی اینڈواسکوپی، الٹرا ساؤنڈ، ایکو اور ای سی جی نارمل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز تھائی رائیڈ، میگنیشیم اور بلڈ کیمسٹری کےلیے خون کے نمونے لینا چاہتے تھے جبکہ یورین ٹوکسی کولوجی کےلیے یورین کا نمونہ لینا چاہتے تھے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے میڈیکل چیک اپ کے دوران بلڈ اور یورین سیمپلز دینے سے انکار کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ نے عملے سے کہا کہ وہ بلد اور یورین سیمپل صرف شوکت خانم لیب کو دیں گی۔
بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کےلیے ڈاکٹرز پینل کی سربراہی ڈاکٹر عاصم نے کی جبکہ پینل میں ڈاکٹر مسلم عتیق اور سینٹرل جیل راولپنڈی کے ڈاکٹر عامر بھی شامل تھے۔