بانی تحریک انصاف پاکستان (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا چیک اپ مکمل کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اسلام آباد کے نجی اسپتال میں ٹیسٹ کروانے کے بعد روانہ ہوگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو چیک اپ اور ٹیسٹ مکمل کروانے کے بعد سب جیل بنی گالہ منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی میڈیکل چیک اور اپ ٹیسٹ کےلیے 6 گھنٹے نجی اسپتال میں رہیں، اس دوران اُن کی انڈواسکوپی، الٹرا ساؤنڈ، ایکو، ای سی جی کی گئی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے اس دوران بلڈ ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا، چیک اپ کے وقت بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم بھی موجود تھے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے خون کے نمونہ نہ دینے کا معاملہ حتمی رپورٹ میں تحریر کیا جائے گا، انہیں معدے یعنی گیسٹرو کا معمولی مسئلہ ہے۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی میڈیکل رپورٹس ڈاکٹر عاصم، جیل سپرنٹنڈنٹ اور پمز اسپتال کو فراہم کی جائیں گی۔