اسلام کوٹ(رپورٹ عبدالغنی بجیر) تھرکول بلاک ون میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے چینی انجنیئر ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق چینی انجنیئر مسٹر یانگ جنگزو تھرکول منصوبے پر فرائض سرانجام دے رہا تھا جسے بجلی کا کرنٹ لگنے کے بعد مٹھی اسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی۔کول انتظامیہ کے مطابق چینی انجنیئر چین کے شہر ھبئی کا رہائشی تھا۔