• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کا مطالبہ کرنے والے ممالک سے اسرائیل ناراض

فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کا مطالبہ کرنے والے ممالک سے اسرائیل ناراض ہوگیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے کئی ممالک کے سفیروں کو طلب کرنے کا اعلان کردیا۔

فرانس، جاپان، جنوبی کوریا، مالٹا، سلووینیا اور ایکواڈور کے سفیروں کو طلب کیا جائے گا۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ سفیروں کو طلب کرکے فلسطین کو رکنیت دینے کی قرارداد کی حمایت پر احتجاج ریکارڈ کیا جائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید