• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے فارم 45 پر پولنگ ایجنٹس کے پیشگی دستخط کا نوٹس لے لیا


الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے لاہور سے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 149 میں پریزائیڈنگ افسر کا پولنگ ایجنٹس سے فارم 45 پر پیشگی دستخط کرانے کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان ای سی پی کے مطابق الیکشن کمیشن نے فارم 45 پر پولنگ ایجنٹس کے پیشگی دستخط کا سخت نوٹس لیا ہے۔

ترجمان کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کر لی گئی تاکہ اس معاملہ پر کمیشن مزید قانونی کارروائی عمل میں لا سکے۔

قومی خبریں سے مزید