• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزم معیز ہلاکت کیس، پولیس اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی جنوبی کی عدالت میں درخشاں تھانے میں زیر حراست ملزم معیز کی ہلاکت کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت کے روبرو گرفتار ملزمان ایس ایچ او درخشاں علی رضا لغاری اور ہیڈ محرر فیصل لغاری کو پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا اور اُن کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔

اسپیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کردی اور آئندہ سماعت پر متعلقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا۔

درخشاں تھانے میں زیر حراست ملزم معیز کی ہلاکت کے واقعے کا مقدمہ تھانہ ساحل میں سرکاری کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید