وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ذیشان ملک نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کر دیا۔
ذیشان ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دے کر عوام نے ثابت کر دیا کہ نفرت کی نہیں بلکہ ترقی اور محبت کی سیاست چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اب تک کے نتائج اس بات کا ثبوت ہیں کہ عوام نے مریم نواز کی عوامی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔
ذیشان ملک نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہمشیہ کی طرح پنجاب کے عوام کی حقیقی عوام دوست جماعت ہے۔
انکا کہنا تھا کہ عوام نے آج پھر سے شیر پر مہر لگا کر نواز شریف کو اپنا لیڈر ثابت کر دیا۔