• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت سے متعلق اعلامیہ جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ماڑی پیٹرولیم لمیٹڈ نے تیل اور گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کر دیا۔ 

ماڑی پیٹرولیم لمیٹڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تیل اور گیس کی دریافت سندھ کے شہر ڈھرکی سے ہوئی، ابتدائی طور پر نئی دریافت سے یومیہ 25 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئی دریافت سے یومیہ 1040 بیرل خام تیل حاصل ہو گا، ماڑی فیلڈ کے کنویں شوال-1 سے تیل کے اہم ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔

شوال-1 پر کام کا آغاز 27 جنوری 2024ء سے شروع کیا تھا، کنویں کو 1136 میٹر کی گہرائی تک کامیابی سے کھودا گیا۔

ماڑی پیٹرولیم کے اعلامیے کے مطابق ایم پی سی ایل کے ایم ڈی فہیم حیدر نے دریافت کو کمپنی کے جیو سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے ایک قابل ذکر کامیابی قرار دیا۔

تجارتی خبریں سے مزید