• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: خاتون کے قتل کا مقدمہ سسرالیوں کیخلاف درج

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں خاتون کے قتل کا مقدمہ والد کی مدعیت میں سسرالیوں کے خلاف درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی والدہ کے ساتھ مل کر میری بیٹی کو قتل کیا، ملزمان نے بیٹی کو قتل کرنے کے بعد 19 اپریل کو لاش کوآگ لگا دی تھی۔

مقتولہ کے سسرالیوں کے خلاف درج کیے گئے مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان بہو سے گھریلو معاملات پر لڑائی کرتے تھے، قتل کوچھپانے کے لیے لاش کو چکوال بھجوا دیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے، رپورٹ کا انتظار ہے۔

پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ، دیگر شواہد کی روشنی میں ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید