پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں کو دلچسپ مشورہ دے دیا۔
عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مختصر اور دلچسپ پوسٹ شیئر کی ہے۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ کچھ لوگ جب آپ کو کوئی بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دیکھتے ہیں تو اُنہیں آپ کی پوسٹ لائیک کرتے ہوئے بہت حسد ہوتی ہے لیکن ان میں آپ کو ان فالو کرنے کی ہمت بھی نہیں ہوتی۔
اداکار نے مزید لکھا کہ ایسے لوگ آپ سے نفرت کرتے ہیں لیکن اُنہیں آپ کے بارے میں سب کچھ جاننا بھی ہوتا ہے تو آپ نفرت کرنے والوں پر حاوی ہوتے رہیں۔
اُنہوں نے یہ بھی لکھا کہ آپ ایسے لوگوں کو بلاک مت کریں بلکہ اُنہیں یہ دیکھنے دیں کہ اللّٰہ آپ کو کتنا نواز رہا ہے۔