• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ کل رات پاکستان میں داخل ہوگا

مغربی ہواؤں کا سلسلہ بدھ کی رات پاکستان میں داخل ہو کر بارشیں برسائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 سے 27 اپریل کے درمیان بلوچستان میں بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔

کل سے27 اپریل کے دوران کوئٹہ، زیارت، شیرانی، موسیٰ خیل، نوشکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان، کوہلو اور سبی میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گوادر، کیچ، آواران، چاغی، خاران، قلات، مستونگ، جھل مگسی، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ اور قلعہ عبداللّٰہ میں بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ نوشکی، پشین، ہرنائی، بارکھان، گوادر، کیچ، آواران میں 26 اور 27 اپریل کے دوران ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

خیبر پختونخوا میں جمعرات کی رات سے پیر تک بارش، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

سندھ میں جمعرات اور جمعہ کو سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں گرد آلود ہوائیں، آندھی چلنے اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں جمعہ سے پیر تک بارش، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید