• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کا انسپکٹر اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا انسپکٹر عمران اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

ایف آئی اے انسپکٹر عمران کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں طبیعت خراب ہوئی تھی۔

ایف آئی اے انسپکٹر عمران کو طبیعت خراب ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی ایمبولینس میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق انسکپٹر عمران کارپوریٹ کرائم سرکل میں بطور ایس ایچ او تعینات تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ انسپکٹر عمران جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت میں تھے کہ طبیعت ناساز ہو گئی تھی۔


قومی خبریں سے مزید