• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیشیا میں بحریہ کے 2 ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے، 10 افراد ہلاک


ملائیشیا میں بحریہ کے 2 ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرانے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

ملائیشین بحریہ کے مطابق آج صبح نیوی پریڈ کی ریہرسل کے دوران لومت بیس پر حادثہ پیش آیا، حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کی جائیں گی۔

وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر ملائیشین نیوی کے 90 برس ہونے کی سالگرہ پر ہفتے کو پریڈ کی مشق کر رہے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے عملے کے ارکان کی شناخت کی تصدیق کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید