• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں قربانی کیلئے لائی گئیں بھیڑ بکریاں ضبط کرلیں۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق جانور چھپا کر لائے گئے تھے، 13 یہودی انتہاپسند افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ جانوروں کو گاڑی کے اندر، شاپنگ بیگ کے اندر چھپایا گیا تھا، ایسا عمل نہ کیا جائے جو قانون کو توڑنے اور شدت پسندی کو ہوا دے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق انتہاپسند یہودی عناصر کو مسجد اقصیٰ پہنچنے اور وہاں قربانیاں دینے کی ترغیب دی جارہی ہے۔ حالیہ برسوں میں مذہبی گروہوں نے تیزی سے مقبوضہ بیت المقدس کے مقدس مقام پر قربانی کرنے کی کوشش کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید