کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایرانی صدر کی کراچی آمد اور مختلف سڑکوں کی بندش کے باعث مریضوں کو اسپتال پہنچنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ مختلف سڑکوں پر شدید ٹریفک جام کے دوران ایمبولینسیں بھی ٹریفک میں پھنسی رہیں جس میں مریضوں کی حالت غیر رہی۔ جناح اسپتال ،قومی ادارہ صحت برائے اطفال ، قومی ادارہ برائے امراض قلب، سول اسپتال کراچی سمیت دیگر اسپتالوں کو جانے والے راستے بند رہے جس سے عملے کو بھی اسپتال پہنچنے میں پریشانی کا سامنا رہا جبکہ مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو بھی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔