• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارکس سمیت رفاہی پلاٹس پر قبضے کیخلاف نعمت اللّٰہ خان کی درخواست ایک بار پھر سماعت کیلئے مقرر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی نے رفاہی پلاٹوں پر چائنہ کٹنگ کے خلاف سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔ تجاوزات کیس کی سماعت جمعرات کو کراچی رجسٹری میں ہوگی۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ نے وزیر اعلی سندھ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ، چیف سیکریٹری سندھ، میئر کراچی، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، پراسیکیوٹر جنرل سندھ، اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ سپریم کورٹ نے رفاہی پلاٹوں سے قبضہ ختم کرانے سے متعلق بھی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

ملک بھر سے سے مزید