• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحق ڈار کی چین اور آذری حکام سے ملاقاتیں، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) اسحق ڈار کی چین اور آذری حکام سے ملاقاتیں ،باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق ، پاکستان اور چین کا سی پیک منصوبوں پر تعاون کو مزید بڑھانے اور اپ گریڈ کرنے کے عزم کا اظہار ،پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں پر تعاون کو مزید بڑھانے اور اپ گریڈ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے وائس چیئرمین زینگ جیان بینگ کی گیمبیا میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی 15ویں اسلامی سربراہی کانفرنس کے موقع پر ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک نے سی پیک منصوبوں پر تعاقن کو مزید بڑھانے اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے او آئی سی کے ساتھ چین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کے بارے میں بھی بات کی اور مشترکہ امن اور خوشحالی کے لیے بات چیت اور افہام و تفہیم کی اہمیت پر زور دیا۔ قبل ازیں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم کے پندرہویں اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر آذربائیجان کے وزیرخارجہ JEYHVN BAYRAMOV سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران انہوں نے تجارت ، رابطے اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔ انہوں نے خاص طورپر سیاسی سطح پر بات چیت اور روابط کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر بھی زوردیا ۔
ملک بھر سے سے مزید