کوئٹہ( این این آئی) صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر (آج)پیرکوکوئٹہ پہنچیں گے۔ صدر منتخب ہونے کے بعد بلوچستان کا یہ ان کا پہلا دورہ ہوگا، دو روزہ دورے کے موقع پر صدر مملکت اعلیٰ اجلاس کی صدارت اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح ‘صوبائی کابینہ اور ارکان پارلیمنٹ سیاسی و قبائلی عمائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔