اوکاڑہ(نمائندہ جنگ) عوامی شکایات پر تحصیلدار اوکاڑہ آصف جاوید ورک نے دیگر انتظامی و ریونیو افسران کے ہمراہ نواحی قصبہ 21فور ایل میں واقع پاسکو سنٹر پر چھاپہ مارا، جہاں پر ٹریکٹر ٹرالی سے گندم سے بھری بوریوں کو اتارا جا رہا تھا، 3افراد ٹریکٹر ٹرالی چھوڑ کر فرار ہو گئے،پاسکو کے پرچیز انسپکٹر غلام محمد کو گرفتار کر لیا گیا،جس نے بتایاکہ وہ گندم کی ان لوڈنگ پاسکو کے زونل ہیڈ مشتاق شاہد کے حکم پر کروا رہا ہے، سنٹر پر گندم رکھنے کا ٹارگٹ 25ہزار بوری ہے جبکہ یہاں 10ہزار بوری زیادہ اتروئی جا رہی تھی، ریکارڈ بھی مکمل نہیں تھا،پولیس نے غیر قانونی گندم قبضہ میں لے لی،پرچیز انسپکٹر غلام محمد،زونل ہیڈ مشتاق شاہد و دیگر کے خلاف تھانہ شابھور میں مقدمہ درج کر لیا گیا،پولیس مصروف تفتیش ہے۔