• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، منافع کی خاطر فروخت کا دباؤ 74 پوائنٹس کم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، منافع کی خاطر فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مارکیٹ میں منفی رحجان،کے ایس ای100 انڈیکس میں 74 پوائنٹس کی کمی،48.24 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت 20 ارب 87 کروڑ 10 لاکھ روپے کم ہو گئی،کاروباری حجم میں 0.11 فیصد کا معمولی اضافہ، تفصیلات کے مطابق منگل کو ٹریڈنگ کے آغاز پر مارکیٹ میں تیزی کا رحجان دیکھنے میں آیا اور کئی اہم سیکٹرز میں خریداری سے 100انڈیکس میں 413 پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا لیکن دوپہر کے بعد منافع کی خاطر فروخت کا دباو بڑھ گیا جس سے صورتحال بدل گئی اور اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 74.06 پوائنٹس کی کمی سے 71359.41 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔
اہم خبریں سے مزید