• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کا ضمنی الیکشن پولیس نے لڑا، KP میں دھاندلی نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب کا ضمنی الیکشن پولیس نے لڑا ، کے پی میں کوئی ایف آئی آر کٹی نہ دھاندلی ہوئی ،پی ٹی آئی کا نام و نشان ختم کرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا گیا ، عدلیہ سے لوگوں کا اعتماد اٹھتا جا رہا ہے ، موجودہ سیٹ اپ پاکستان کے مستقبل کو نقصان پہنچا رہا ہے ، ڈیل کی نہ مجھ سے کسی نے کوئی بات کی نہ ہی کوئی پیغام آیا،سوال یہ ہے کہ وہ مجھ سے کس بات پر ڈیل کرینگے۔ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جمہوریت قانون کی بالادستی اور فری اینڈ فیئر الیکشن پر کھڑی ہوتی ہے۔ ملک میں جنگل کا قانون ہے۔ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں پولیس نے مداخلت کی، ملک میں کوئی جمہوریت نہیں، یہ آٹھ فروری سے ڈرے ہوئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید