• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے بڑھ گئی،اوپن مارکیٹ میں 3 پیسے تک کم ہو گئی، یورو کی قیمت میں 31 پیسے تک کی کمی، پاؤنڈ کی قیمت بھی 1.23 روپے تک گھٹ گئی،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں 5 پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 278.15 روپے سے بڑھ کر 278.20 روپے اور قیمت فروخت 278.40 روپے سے بڑھ کر 278.45 روپے ہو گئی ہے،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید2 پیسے کے اضافے سے277.16 روپے سے بڑھ کر 277.18 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 3 پیسے کی کمی سے 279.80 روپے سے کم ہو کر 279.77 روپے ہو گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید